• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) اغوا اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے نوجوان کو اغواکرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، پولیس تھانہ بی زیڈ نے شہری کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے لڑکیوں سے سات روز تک زیادتی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس تھانہ بستی ملوک نے موٹر وے کی چھ من لوہے کی جالی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید