• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BMC برانچ کےبنک کیشئر کے رویے کانوٹس لیا جائے

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشنفاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، سرپرستِ اعلیٰ امیر اللہ خان یوسفزئی اور پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی نے نیشنل بنک آف پاکستان بی ایم سی برانچ کے کیشیئر کے مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہےانہوں نے کہا کہ متعدد بار کیشیئر کی جانب سے کھاتہ داروں کے ساتھ ناروا سلوک اور بدزبانی کے واقعات پیش آئے ہیںچیکس کی تصدیق کے باوجود انہیں کیش کرنے سے انکار کرتا ہے سائلین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرتا ہےجس سے بنک میں آئے روز بد نظمی اور اشتعال پیدا ہوتا ہےانہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنک منیجر کی خاموشی اور عدم توجہی صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہےجوکہ انتظامی غفلت کے مترادف ہےیہ رویہ نہ صرف بنک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہےبنکوں کامقصد عوام کیسہولت ہے مگر یہاں اس کے برعکس صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہےجوکہ انتہائی قابلِ تشویش ہےانہوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کے ریجنل منیجر سے پرزور مطالبہ کیا کہ بی ایم سی برانچ کے مذکورہ کیشیئر کے رویے کانوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید