• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللہ کےعمدہ ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد بابر بھی میدان میں اترگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا ٹیسٹ میں بائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بابر اعظم نے شرکت نہیں کی ان کی جگہ کھیلنے والے عبداللہ فضل نے60 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسی دن بابر اعظم نیٹ پر اتر گئے اور پی سی بی نے ان کی پریکٹس کی ویڈیو ریلیز کردی۔ اتوار کو انہوں نے بی سی بی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔ بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ اس موقع پر ٹرینر اور فزیو بھی نیٹس پر موجود تھے ۔ انہوں نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی ۔ بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
اسپورٹس سے مزید