• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: فلسطینی گلوکارہ ایلیانا بھی پرفارم کرینگی

لاس اینجلس (جنگ نیوز) فلسطینی نژاد چلیئن گلوکارہ ایلیانا کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل ساؤنڈ ٹریک کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ 24 سالہ ایلیانا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں کینیڈین گلوکارہ جیسی ریز کے ساتھ آفیشل گانوں میں شامل گیت ’’ایلومنیٹ‘‘ پیش کرینگی ۔ ایلیانا اپنی منفرد عربی پاپ موسیقی کے باعث پہلے ہی عالمی سطح پر نمایاں شناخت بنا چکی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا ۔
اسپورٹس سے مزید