کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنے پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ خصوصی پیغام میں کہا کہ ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس فتح کو ‘مدرز ڈے’ کے حوالے سے بہترین انداز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس تاریخی کامیابی کو پورے پاکستان کی ماؤں کے نام کرتے ہیں۔