• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بنگال، ممتا بنر جی کے گھر کے سامنے بی جے پی کارکنوں کے جے شری رام کے نعرے

کولکتہ(اے پی پی)مغربی بنگال،ممتا بنر جی کے گھرکے سامنے بی جے پی کارکنوں کے جے شری رام کے نعرے،نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ترنمول اور بی جے پی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بی جے پی کارکنوں نے سابق وزیر اعلی ممتا بنر کے گھر کے سامنے جے شری رام کے نعرے لگائے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی کے گھر کے سامنے صرف چند پولیس والے اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کچھ اہلکار تھے۔سابق وزیر اعلی کے گھر کے باہر سیکورٹی کم کر دی گئی ہے اور لوگ اب ہریش چندر چٹر جی سٹریٹ جہاں ممتا کا گھر ہے، آسانی سے آجاسکتے ہیں ۔ بی جے پی کے کارکنوں اور حامیوں نے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے جاتے وقت یہ نعرے لگائے ۔ اس دوران ممتا بنر جی کی سربراہی میں قائم ترنمول کانگریس کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جئے بنگلہ کے نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ بی جے پی کے سویندوا دھیکاری نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال کے نئے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔یہ ریاست میں حالیہ متنازعہ انتخابات کے بعد بی جے پی کا پہلا وزیراعلی ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید