کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ایران کے تقریباً 150تاریخی و ثقافتی مقامات متاثر، ایرانی حکام کا کہنا ہے حملوں سے محلات، عجائب گھر، مساجد اور قدیم عمارتیں متاثر ہوئیں، بحالی کا عمل شروع کردیا گیا۔ متاثرہ مقامات میں سے بعض آثار ہخامنشی سلطنت کے دور، یعنی 550قبل مسیح سے تعلق رکھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملک بھر کے تقریباً 150 تاریخی اور ثقافتی مقامات کو نقصان پہنچا ہے، جن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق پارلیمنٹ کی سیاحتی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ متاثرہ مقامات میں بعض آثار ہخامنشی سلطنت کے دور، یعنی 550 قبل مسیح، سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں سے تاریخی محلات، عجائب گھر، مساجد اور قدیم عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ کئی مقامات کو دھماکوں کی لہروں اور ملبے سے نقصان پہنچا۔