• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ KP سے رابطہ، دہشتگردی سے ملکر نمٹنے کا عزم

اسلام آباد، بنوں (رانا غلام قادر، نمائندگان جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے رابطہ کرکے دہشتگردی سے مل کر نمٹنے کا عزم کیا ہے ، صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنمائوں نے بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ حکومت ہر متاثرہ خاندان کیساتھ کھڑ ی ہے،آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کا حساب لیا جائیگا۔ بنوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذ مت کی۔ وزیراعظم کا دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید