• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا دورہ بیجنگ، مشرق وسطیٰ جنگ کے خاتمہ کیلئے شی جن پنگ پر دباؤ ڈالینگے

واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ کا دورہ بیجنگ، مشرق وسطیٰ جنگ کے خاتمہ کیلئے شی جن پنگ پر دباؤ ڈالیں گے،امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر متعدد بار چین ایران تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند دنوں میں بیجنگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ پر ایران کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق دورے کے دوران تجارت، محصولات (ٹیرف) اور مصنوعی ذہانت بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔ یہ دورہ بدھ سے جمعہ تک جاری رہے گا، جس میں ٹرمپ بیجنگ کے مشہور “ٹیمپل آف ہیون” (آسمانی مندر) کا بھی دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک انتظامی عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا،مجھے توقع ہے کہ صدر ایران کے معاملے پر دباؤ ڈالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ پہلے بھی فون کالز میں ایسا کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید