• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور برطانوی خاتون اور معروف کھلاڑی کے تعلقات کی خفیہ معلومات لیک

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی خاتون مشہور شخصیت اور معروف کھلاڑی کے تعلقات کی خفیہ معلومات لیک، ہزاروں نجی تصاویر، پیغامات اور سوشل میڈیا چیٹس مبینہ طور پر انٹرنیٹ پر منظرِ عام پر آگئیں۔ برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک معروف برطانوی خاتون شخصیت اور ایک مشہور کھلاڑی کے درمیان مبینہ تعلقات اس وقت سامنے آئے جب ہزاروں نجی تصاویر، پیغامات اور سوشل میڈیا چیٹس انٹرنیٹ پر لیک ہو گئیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک سائبر اسٹاکر نے اسپائی ویئر کے ذریعے خاتون کے ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور تقریبا90 ہزار اسکرین شاٹس چوری کیے، جن میں واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی نجی گفتگوئیں، سیلفیاں، رسیدیں اور دیگر ذاتی معلومات شامل تھیں۔ امریکی سائبر سکیورٹی ماہر جیریمیا فاؤلر نے بتایا کہ یہ معلومات کم از کم دو ہفتے تک آن لائن غیر محفوظ حالت میں موجود رہیں۔
اہم خبریں سے مزید