اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔این ای او سی کی جانب سے ماہ اپریل تا جون کی ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ملک میں جاری موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے جاری پیشگی الرٹس کے عین مطابق ہے۔