اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ جاکھرانی ہاؤس پہنچ کر رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی سے ان کے صاحبزادے مرحوم میر زید خان جاکھرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے مرحوم میر زید خان جاکھرانی کے بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔