لاڑکانہ(اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سہیل انور سیال، سندھ حکومت کے ترجمان بلند خان جونیجو اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ، صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ہدایات پر سندھ بھر میں ”معرکہ حق“ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں،لاڑکانہ میں ریلی اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی اور معاشی چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی اور ہمیشہ موقف اختیار کیا کہ تنقید پالیسیوں پر ہونی چاہئے، شخصیات پر نہیں۔