لاہور(نمائندہ جنگ)کپاس کا نیا جننگ سیز ن شر وع ہونے سے قبل روئی کے ذخائر دس ہزار بیلز سے بھی کم ہونے اور روئی کی عدم دستیابی کے باعث بعض ٹیکسٹائل ملز غیر فعال ہورہی ہیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ افغانستان سے تقریباً پانچ لاکھ بیلز پاکستان نہ آنے اور خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمدات معطل ہونے سے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کو روئی کے بحران کا سامنا ہے۔ جس کے باعث روئی کی قیمتیں بھی بائیس ہزار روپے فی من جبکہ مؤخر ادائیگی پر 23ہزار500روپے فی من ہوگئیں۔