کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے سندھ پولیس سے جو 50لیڈی کانسٹیبلز ڈیپوٹیشن پر مانگی تھیں اس حوالے سے جلد فیصلہ متوقع ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکشن افیسر عمران اصغر نے ایڈیشنل سیکرٹری سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ تحریر کیا تھا کہ ایف آئی اے میں افرادی قوت کی شدید کمی ہے اور خاص طور پر حج کے سیزن میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس کو 50 لیڈی کانسٹیبلز کو ڈیپوٹیشن پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت کی جائے۔