کراچی( افضل ندیم ڈوگر)سائٹ کو پانی کی فراہمی کیلئے، ’’کراچی انڈسٹریل واٹر پارک‘‘ قائم، کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے شہری حکومت سیوریج ٹریٹمنٹ کے جدید منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سائٹ پی پی ون میں صوبے کا پہلا انڈسٹریل واٹر پارک قائم کردیا گیا ہے۔ جہاں سیوریج ٹریٹمنٹ کے جدید پلانٹ نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ 35 ملین گیلن واٹر ٹریٹمنٹ کے پہلے فیز کا افتتاع 30 جون کو متوقع ہے۔ اس نمائندے کو دورے کے دوران دوران واٹر ٹریٹمنٹ کے جدید عمل کا مشاہدہ کرایا۔ کمپنی کے عہدیدار شیخ ہمایوں صغیر نے اس نمائندے کو بتایا کہ واٹر ری سائیکلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے جو دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے سیوریج کو ریسلنگ یا ٹریٹمنٹ کے بعد مطلوبہ معیار کے مطابق انڈسٹریل ایریا کو فراہم کیا جائے گا۔ ہمایوں صغیر نے بتایا کہ انڈسٹریل ایریا میں پانی کی مستقل کمی پر صنعتکاروں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ اس مسئلے کے حل کیلئے چئیرمین نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ٹاسک دیا جنہوں نے سٹی ناظم مرتضی وہاب کی نگرانی میں سائٹ ٹی پی ون کو انڈسٹرل واٹر پارک کا درجہ دیا اور فوری طور ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرایا۔ انڈسٹریل واٹر پارک میں منصوبے کے تحت 5ہزار درخت لگائے۔