• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق اتحاد، لچک اور قومی عزم کا مضبوط پیغام ہے، حذیفہ رحمان

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے قوم کو معرکہ حق پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اتحاد، لچک اور قومی عزم کا مضبوط پیغام ہے جو ملک کے پائیدار جذبہ اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور موثر جواب دیا اور پاک فوج نے بروقت کارروائی، اعلیٰ تیاری اور مربوط آپریشنل طاقت کے ذریعے کامیابی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی،انہوں نے پی ٹی آئی کے سیاسی روئیے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نےخاص طور پر قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں اتحاد اور ذمہ دارانہ گفتگو کی ضرورت پر زور دیا ۔۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معرکہ حق کے دوران ان کے فیصلہ کن کردار کا اعتراف کیا۔
اہم خبریں سے مزید