کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی، جوہری تنصیبات کو ختم کرنا اور افزودہ یورینیم کو ہٹانا ضروری، یہ کام معاہدے یا دیگر طریقوں سے کیا جا سکتا ہے، علاقائی اتحادی گروہ بھی ختم نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کا موقف اس سے مختلف ہے امریکا اور اسرائیل کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کو نکالے بغیر ایران کے خلاف جاری جنگ کو ختم نہیں سمجھا جا سکتا۔