• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 26 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کیلئے 26نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔ وقفہ سوالات کی کاروائی ہوگی۔ ملک ابرار احمد۔انجم عقیل خان اور ملک شاکر بشیراعوان ملک میں دو کروڑ60لاکھ بچوں کے سکول نہ جانے سے متعلق توجہ دلائو نو ٹس پیش کر یں گے۔ نعیمہ کشور خان بلوچستان میں مدراس کو درپیش مسائل سے متعقل توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گی۔ اجلاس میں مجالس قائمہ کی رپورٹس پیش کی جا ئیں گی۔وفاقی وزیر برائے سر مایہ کاری قیصر احمد شیخ خصوسی اقتصادی زونز ایکٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید