• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کیخلاف تاریخی فتح، صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کیخلاف تاریخی فتح ،صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں تین صفر سے تاریخی اور شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم کی شاندار کارکردگی سخت محنت، نظم و ضبط اور غیر معمولی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پوری ٹیم مینجمنٹ کی خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے حمایت اور عزم کو بھی سراہا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹرز نے اپنے شاندار کھیل سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید