کراچی (نیوز ڈیسک) ایک سروے کے مطابق امریکی ووٹرز کی اکثریت ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے ناخوش، نصف سے زائد افراد نے صدر کے مہنگائی اور معیشت سے نمٹنے کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ٹیرف پالیسیاں امریکی معیشت کیلئے نقصان دہ قرار، وسط مدتی انتخابات سے قبل مہنگائی اور روزمرہ اخراجات اہم مسائل بن گئے۔ نصف سے زائد امریکی ووٹرز نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مہنگائی اور معیشت سے نمٹنے کے طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جب کہ ایران جنگ اور ٹیرف پالیسیوں نے بھی ان کی جماعت کی وسط مدتی انتخابات میں پوزیشن کو متاثر کیا ہے۔ ملک گیر سروے میں معلوم ہوا کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹرز کے لیے مہنگائی اور زندگی کے اخراجات سب سے اہم مسائل ہیں، جہاں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول داؤ پر ہوگا۔