• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی ایم پی اے کرنل( ر) ایوب گادھی قاتلانہ حملہ میں زخمی، 4 ساتھی جاں بحق

کمالیہ،لاہور (نامہ نگار ،نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ PP-122 کرنل (ر) سردار ایوب گادھی پر ان کے آبائی گاؤں چک 184گ ب میں قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کرنل (ر) سردار ایوب گادھی اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ مخالفین نے سابقہ دشمنی کی بنا پر اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزید4افراد بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جو ذرائع کے مطابق بعد ازاں دم توڑ گئے۔واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کرنل (ر) سردار ایوب گادھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔ حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید