کراچی (نیوز ڈیسک) ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ سیاسی تبدیلی کے لیے تیاری شروع کردی، اسٹارمر استعفے پر قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ صحت ویز اسٹریٹنگ نے قریبی حلقوں کو اشارہ دیا ہے کہ اگر وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر مستعفی ہوتے ہیں تو وہ وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ میں ایک قریبی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ اسٹریٹنگ سیاسی منظرنامے میں ممکنہ تبدیلی کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہے ہیں۔