• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ی وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آلجاسم آلثانی کاشہباز شریف سےٹیلی فونک رابطہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے روزوزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے امن کی جاری کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کی طرف سے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید