• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں میں ترقی کے منصوبے متاثر، کشیدگی سرمایہ کاری اعتماد کو کم کر رہی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری جنگ صرف تیل کی آمدنی تک محدود اثر نہیں ڈال رہی بلکہ خلیجی عرب ریاستوں کی اُس طویل المدتی اقتصادی حکمتِ عملی کو بھی چیلنج کر رہی ہے جس کا مقصد معیشت کو تیل پر انحصار سے ہٹا کر سیاحت، مالیات اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں پر منتقل کرنا ہے۔ دبئی اور دیگر خلیجی مراکز نے خود کو عالمی مالیاتی اور سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ان کوششوں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید