• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کی مرکزی تقریب آندھی ،بارش کی وجہ سے مختصر کرنا پڑی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا۔ تقریب کا اہتمام او پن ایئر میں کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا امکان صرف پانچ فیصد تھا لیکن تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے تقریب کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔ تقریب شام کو پونے سات بجے سے پونے آٹھ بجے تک تقریبا ایک گھنٹے جاری رہی۔ مہمان بارش میں بھیگ گئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آ صف علی زرداری کو تقریر بھی مختصر کرنا پڑی مگر دو نوں نے خطاب کیا۔ صدر مملکت کیلئے تقریر کے نوٹس کو سنبھالنا مشکل ہوگیاتھا۔ ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔

اہم خبریں سے مزید