• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق، پاک بحریہ کی جانب سے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر اس شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات میں مادرِ وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا گیا اور ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے معرکۂ حق میں فولادی حصار بن کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے پاک بحریہ نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ، کراچی میں ایک پروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ ،سید مراد علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، کمانڈر کراچی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مادرِ وطن کی خودمختاری کے دفاع میں پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید