• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اٹارنی جنرل نے اگلے موساد چیف کی تقرری کی مخالفت کردی

 مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے  اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی مخالفت کر دی، جو جون میں اپنا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے ایک خط میں اس کا اظہار کیا جو اسرائیلی میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا ہے۔عدالت آنے والے دنوں میں میجر جنرل رومن گوفمین کی تقرری کے خلاف متعدد درخواستوں پر سماعت کرنے والی ہے۔اٹارنی جنرل گالی بہاراو میارا کی مخالفت کا مرکز 2022کا ایک کیس ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ گوفمین نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک نوجوان کو رہا کرانے کے لیے کچھ نہیں کیا، حالانکہ اس نوجوان کو درحقیقت گوفمین کی درخواست پر فوج نے خفیہ طور پر بھرتی کیا تھا۔اس وقت گوفمین اسرائیل کی شمالی سرحد پر فوجی کمانڈر تھے۔

اہم خبریں سے مزید