• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ماہ میں ٹریفک مینجمنٹ، نکاسی آب اور سڑکوں کی بحالی میں واضح بہتری یقینی بنائیں، مراد شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے جاری تعمیراتی کاموں کے باعث کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے تمام متعلقہ ادارے آئندہ تین ماہ کے دوران ٹریفک مینجمنٹ، نکاسی آب اور سڑکوں کی بحالی میں واضح بہتری یقینی بنائیں نیپا کے اطراف سڑکیں کشادہ کرنے اور رکاوٹیں ہٹانے اورریڈ لائن کے کام اضافی نائٹ شفٹس چلانے کی ہدایت جبکہ شاہراہِ بھٹو کو کراچی پورٹ سے ملانے والے منصوبے کا سنگِ بنیاد ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب کے ساتھ رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نےاتوار کے روز کراچی کے دو بڑے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں بی آر ٹی ریڈ لائن نمائش تا موسمیات مکسڈ ٹریفک کوریڈور اور شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیںصوبائی وزیر سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، واٹر بورڈ کے ایم ڈی محمد احمد صدیقی، کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)، ایف ڈبلیو او اور ٹرانس کراچی کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبوں کے مختلف حصوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زور دیا کہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کہ یہ ایک ہفتے کے دوران بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا میرا چوتھا دورہ ہے کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ہر رکاوٹ ختم ہو اور تمام اہداف بروقت حاصل کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر ہفتے ذاتی طور پر منصوبے کی نگرانی کریں گےوزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا دورہ دائود انجنیئرنگ یونیورسٹی سے شروع کیا اور نیپا، سوک سینٹر، اردو یونیورسٹی، پرانی سبزی منڈی اور دیگر زیرِ تعمیر حصوں تک جاری کاموں کا جائزہ لیا سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مکسڈ ٹریفک لینز، یوٹیلیٹی شفٹنگ اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ نمائش سے موسمیات تک مکسڈ ٹریفک لین پر اسفالٹ پیچ ورک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 1700میٹر سے زائد سب گریڈ کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے انہیں مزید آگاہی دیتےہوئے بتایا گیا کہ ایگریگیٹ بیس، ڈرینج پائپ لائنز اور واٹر لائن شفٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق 48انچ قطر کی واٹر لائن کی منتقلی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جبکہ مرکزی ایم ایس واٹر لائن پر 63.64 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے وزیراعلیٰ نے سروس روڈز کے اطراف باکس ڈرینز اور پائپ ڈرینز کی تعمیر کا جائزہ لیا اور نکاسی آب کے کاموں میں اضافی نائٹ شفٹس چلانے کی ہدایت دی انہوں نے یوکے اپارٹمنٹس کے قریب زیر تعمیر فلائی اوور اور یو ٹرن کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ وہاں ڈائیورژن کا کام آئندہ ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید