اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے ملاقات کی،جارت و ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال، شمع عبید نے ایران امریکا تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال، تجارت و بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ایران امریکا تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا ۔ ملاقات میں تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹر ی محمد نذر الاسلام، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں، ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین اور پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔