• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال قبل پاکستان نے بھارت کا سندور مٹا دیا، شرجیل میمن

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل پاکستان نے بھارت کا سندور مٹا دیا، معرکہ حق صرف ایک جنگ نہیں قوم کے اتحاد، حوصلے اور پاکستان سے محبت کی داستان ہے، ایک سال قبل قوم نے جس جرات، استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، معرکہ حق نے یہ ثابت کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، پاک افواج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ہم اپنے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پاکستان کی سلامتی اور قومی وقار کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید