سوات، مٹہ (نمائندگان جنگ) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے گناجیر میں ٹریفک حادثے نے شادی کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، جہاں باراتیوں سے بھری ہائی ایس گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بارات میں شامل گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔