اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11مئی سے جمعرات 14مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔ سپریم کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کرنیوالے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہونگے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریگا۔ جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ بھی پیر سے جمعرات تک دن 11 بجے کے بعد کورٹ روم نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کریگا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ بھی پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کریگا۔