• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کو فوری طور پر مزید اہلکار درکار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ فوج کو “فوری طور پر مزید اہلکار” درکار ہیں، توجہ سیاسی یا قانون سازی معاملات کے بجائے کثیر المحاذ جنگ اور دشمن کی شکست پر مرکوز ہے، جبکہ ہاریڈی یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی سے متعلق تنازع شدت اختیار کر رہا ہے اور اسرائیل مختلف محاذوں پر فوجی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور و سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ سیاسی یا قانون سازی کے معاملات کے بجائے “کثیر المحاذ جنگ” اور دشمن کی شکست پر مرکوز ہے، تاہم اس مقصد کے لیے فوج کو فوری طور پر مزید سپاہیوں کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی دیفرین کے مطابق فوج کو تقریباً پندرہ ہزار اضافی اہلکاروں، جن میں سات سے آٹھ ہزار جنگجو سپاہی شامل ہیں، کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید