• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ شی سربراہی اجلاس سے قبل چین امریکا کے سیول میں تجارتی مذاکرات

بیجنگ(اے ایف پی)بیجنگ کی وزارتِ تجارت اور واشنگٹن کے وزیرِ خزانہ نے اتوار کو بتایا کہ چین اور امریکہ کے اعلیٰ حکام آنے والے دنوں میں جنوبی کوریا میں مذاکرات کریں گے۔ یہ ملاقات صدر شی جن پنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان متوقع سربراہی اجلاس سے قبل ہو رہی ہے۔چینی وزارتِ تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ کے اعلیٰ معاشی عہدیدار، نائب وزیراعظم ہی لی فینگ، منگل اور بدھ کو جنوبی کوریا میں "باہمی اقتصادی اور تجارتی مسائل پر مشاورت" میں شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید