• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ندی میں شہریوں کے نہانے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس عملدرآمد کرانے میں ناکام

حب(نامہ نگار)حب ندی میں دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس عملدرآمد کرانے میں ناکام، حب ندی میں رواں ہفتے میں4افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، حب ندی میں نہانے پر پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد مسلسل ندی کا رخ کرنے لگی 3 مئی کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حب ندی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نہانے اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اس پر مؤثر عملدرآمد نہ ہو سکا شہریوں کی جانب سے کھلم کھلا خلاف ورزی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا سلسلہ بھی جاری ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک اور نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 19 سالہ عامر سکنہ آگرہ تاج کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید