کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کے غریب اور متوسط طبقے پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عوام اب حکومت کی معاشی نااہلی کا بوجھ مزید نہیں اٹھا سکتے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ صرف ایک عدد کی تبدیلی نہیں بلکہ مہنگائی کا وہ خونی ریلا ہے جو غریب کے کچن سے لے کر کسان کے کھیت تک تباہی پھیلا دے گا۔