راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
26 نومبر کو احتجاج کے کیس میں علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔