• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ 2026: عالمی میلے کا ’کاؤنٹ ڈاؤن‘ شروع

کراچی (جنگ نیوز) فٹ بال کے عالمی کپ 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے ایزٹیکا اسٹیڈیم میں میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان افتتاحی میچ سے اس میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ فیفا نے تاریخ میں پہلی بار تین ممالک میں تین بڑی افتتاحی تقریبات کا فیصلہ کیا ہے، جہاں کیٹی پیری، مائیکل ببلے اور مانا جیسے فنکار رنگ جمائیں گے۔ جہاں جوش و خروش بڑھ رہا ہے، وہیں ٹکٹوں کی قیمتوں نے تنازع کھڑا کر دیا ہے اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کیلئے ایک ٹکٹ کی اوسط قیمت 3000 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ اس بار 48 ٹیموں کی شمولیت کی بدولت اردن اور ازبکستان جیسے ممالک پہلی بار ڈیبیو کریں گے، جبکہ ایران کی شرکت بھی اب یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید