• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقِ وسطیٰ جنگ، دنیا کی 10 بڑی کمپنیوں کی مالیت میں 4.2 ٹریلین ڈالر اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ جنگ کے دوران دنیا کی 10 بڑی کمپنیوں کی مالیت میں 4.2 ٹریلین ڈالر اضافہ، اینویڈیا نے 5ٹریلین ڈالر کی حد عبور کرلی، AI سرمایہ کاری نے ٹیک کمپنیوں کی قدر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ براڈکام کی مالیت سب سے زیادہ 34.38فیصد بڑھی، ایمیزون اور الفابیٹ بھی نمایاں فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں میں شامل، آرامکو اور ٹیسلا کی مالیت میں بھی اربوں ڈالر اضافہ، میٹا واحد بڑی کمپنی رہی جس کی مالیت میں کمی آئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی عالمی کشیدگی کے دوران دنیا کی 10بڑی کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں تقریبا 4.2کھرب ڈالر (11ہزار 718کھرب روپے) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان کمپنیوں کی مجموعی قدر 29.24ٹریلین ڈالر (81ہزار 579کھرب روپے) تک پہنچ گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید