• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کی متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت پر حملوں کی مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت پر حملوں کی مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے علاقوں میں رپورٹ ہونے والے حملوں پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ "خلیجی ریاستوں کے علاقوں اور ان کے علاقائی پانیوں پر ہونے والے ان کھلے حملوں کو فوری طور پر روکا جائے، اور آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کسی بھی کوشش کا سدِباب کیا جائے۔" متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے دو ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جبکہ کویت نے صبح اپنی فضائی حدود میں "معاندانہ ڈرونز" کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب قطر نے بتایا کہ اس کے علاقائی پانیوں میں ایک مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید