• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے خارگ جزیرے کے قریب تیل کے اخراج کی خبروں کو مسترد کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران نے خارگ جزیرے کے قریب تیل کے اخراج کی خبروں کو مسترد کردیا،ایران کی آئل ٹرمینلز کمپنی نے جزیرہ خارگ کے قریب تیل کے اخراج کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ اور فیلڈ انسپیکشن میں کوئی اخراج ثابت نہیں ہوا۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب رواں ہفتے سیٹلائٹ تصاویر میں خلیج میں ایران کے اہم آئل ایکسپورٹ مرکز کے مغرب میں ایک بڑے تیل کے دھبے جیسی شے دیکھی گئی تھی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ معائنے کے دوران اسٹوریج ٹینکس، پائپ لائنز، لوڈنگ سہولیات یا جزیرے کے قریب کام کرنے والے آئل ٹینکرز سے کسی قسم کے تیل کے اخراج کے شواہد نہیں ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرین ایمرجنسی میوچل ایڈ سینٹر (MEMAC) نے بھی علاقے میں کسی قسم کے اخراج کی اطلاع نہیں دی۔عہدیدار کے مطابق رپورٹس سامنے آنے کے بعد ایرانی ٹیموں نے اضافی فیلڈ انسپیکشنز اور لیبارٹری ٹیسٹ کیے، تاہم انہیں تیل کے اخراج کا ’’ادنیٰ ترین نشان‘‘ بھی نہیں ملا۔
دنیا بھر سے سے مزید