• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی، سعودی عرب

ریاض (شاہد نعیم) فوجی کارروائیوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی، سعودی عرب نے افواہوں کی تردید کردی ،ریاض کی جانب سے امریکا ، ایران کشیدگی کے خاتمہ کی پاکستانی کوششوں کی حمایت ، ایک باخبر سعودی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مملکت نے اپنی فضائی حدود کو جارحانہ فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ذرائع نے جمعہ کو ’’ العربیہ ‘‘کو دیے گئے بیانات میں واضح کیا کہ ریاض کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید