کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اسپیس ایکس کے حصص میں نمایاں کمی کے بعد( ٹریلئنئر) کھرب پتی کا درجہ برقرار نہ رکھ سکے۔ فوربز کے مطابق ان کی مجموعی دولت 1.1 کھرب ڈالر سے کم ہو کر 956.5 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ اسپیس ایکس کے حصص ابتدائی عوامی پیشکش کے بعد تیزی سے اوپر گئے تھے، تاہم حالیہ دنوں میں ان میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی جس کے نتیجے میں مسک کی دولت میں بھی بڑی کمی آئی۔ دوسری جانب بلومبرگ کی درجہ بندی کے مطابق مسک اب بھی تقریباً 957 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کی مجوزہ بانڈ فروخت اور کمپنی کے بھاری سرمایہ جاتی اخراجات سرمایہ کاروں کی تشویش کا باعث بنے ہیں۔