کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، جس کے بعد 170 روپے والا پیٹرول 210 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا۔تفصیل کے مطابق بلوچستان میں ایران سے متصل سرحدی اور ساحلی ضلع گوادر میں ایرانی پیٹرول کے نرخ میں 30 سے 40 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔