• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی ایران کو جام نہ ہونے والے جدید ڈرونز دینے کی پیشکش

کراچی(رفیق مانگٹ) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے ایک خفیہ دستاویز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید ڈرونز اور ان کے استعمال کی تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جنہیں الیکٹرانک جامنگ سے متاثر نہیں کیا جا سکتا اور جو امریکی افواج کے خلاف مؤثر استعمال ہو سکتے ہیں۔دستاویز میں 5ہزار مختصر فاصلے کے فائبر آپٹک ڈرونز فراہم کرنے کی تجویز شامل ہے،رپورٹ کے مطابق یہ ڈرونز خلیج فارس اور دیگر حساس علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں، جس سے خطے میں عسکری توازن مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔  یہ خفیہ منصوبہ روس کی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی GRU کی جانب سے تیار کردہ ایک دس صفحات پر مشتمل تجویز پر مبنی ہے، جو ایران کو پیش کیے جانے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ ولادیمیر پوتن کی حکومت نے صرف انٹیلی جنس فراہم کی تھی، جس کے ذریعے ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے میں مدد حاصل کی، تاہم یہ پہلی بار ہے کہ بڑے پیمانے پر جدید ہتھیاروں کی ممکنہ فراہمی کا ذکر سامنے آیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید