• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کالجوں میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی

کراچی(سید محمد عسکری) ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی ریجن نے شہر کے تمام سرکاری کالجوں میں درختوں کی کٹائی، سرکاری اسکریپ کی غیر مجاز فروخت اور کالجوں کی اراضی پر قبضوں کی روک تھام کیلئے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی گلاب رائے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کراچی ریجن کے تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالجوں میں موجود کسی بھی درخت کو کسی صورت نہ کاٹا جائے اور سبزہ زاروں اور گرین اسپیسز کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق ماحولیاتی تحفظ اور گرین اسپیسز کے فروغ کے لیے سرکاری کالجوں میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد ہے۔

اہم خبریں سے مزید