• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ برداروں سمیت دیگر جرائم کے تحت مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ برداروں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں شراب، آئس اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 25افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مخدوم رشید پولیس نے ملزم ارشد سے 50لیٹر شراب ،ملزم وارث سے 25لیٹرشر، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم سبطین سے 15لیٹر، ملزم ولید سے 15لیٹر، ملزم عابد سے 20لیٹر شراب، کوتوالی پولیس نے ملزم فرحان سے 1100گرام چرس، صدر پولیس نے ملزم شہروز سے 90لیٹر شراب، ملزم فاروق سے 1100گرام آئس ،نیوملتان پولیس نے ملزم عثمان سے 60گرام آئس ،ملزم عدنان سے 80گرام آئس، ملزم اسلم سے 20لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم فریاد سے 5لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم حنیف سے 1060گرام ہیروئن، پاک گیٹ پولیس نے ملزم عرفان سے 1100گرام بھنگ ،ملزم وقاص سے 1100گرام بھنگ، کپ پولیس نے ملزم علی حسن سے 530گرام چرس، چہلیک پولیس نے ملزم آفاق سے 15لیٹرشراب، مظفر آباد پولیس نے ملزم کاشف سے 25لیٹر شراب، ملزم شفیق سے 25لیٹر شراب، قطب پور پولیس نے ملزم سلیمان سے 60گرام آئس ،ملزم رضوان سے 540گرام چرس ،شاہ شمس پولیس نے ملزم عامر سے 530گرام آئس، ممتاز آباد پولیس نے ملزم رفیق سے 10لیٹر شراب، ملزم علی حسنین سے 30لیٹر شراب اور ملزم رضوان سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم جمیل سے پسٹل سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شعیب سے بندوق شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم علی شان ، دانش ،آریان سے پسٹل سیتل ماڑی پولیس نے ملزم حبیب سے پسٹل ملزم خرم شہزاد سے پسٹل مظفر آباد پولیس نے ملزم لطیف سے پسٹل ملزم فاروق سے پسٹل شاہ شمس پولیس نے ملزم ارشد سے پسٹل ملزم مظہر سے پسٹل ملزم عمران سے پسٹل ملزم جعفر حسین سے پسٹل ملزم نذیر سے پسٹل اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم وسیم سے پسٹل برآمد کرلیے ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،دولت گیٹ پولیس نے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانے کے الزام میں مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، دولت گیٹ پولیس نے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانے کے الزام میں مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،راجہ رام پولیس نے نکاح پر نکاح کرنے کے الزام میں عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، شاہ رکن عالم پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ٹرالر ڈرائیور نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے جیل ملازم کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، بوگس چیک دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ چہلیک پولیس نے شہری سے نقدی لیکر فرار ہونے کے الزام میں عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید