لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے 4جولائی کو امریکی آزادی کے 250سال مکمل ہونے کے حوالے سے فریڈم 250مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی تصاویر، امریکی جھنڈے اور قومی نشانات والے رنگ برنگے آٹو رکشے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان آٹو رکشوں پر ہیپی برتھ ڈے امریکہ! 250 Years Old کا نعرہ درج ہے۔ ساتھ ہی امریکی پرچم، عقاب اور دیگر امریکی قومی علامات بھی نمایاں ہیں۔