ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 20 مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں حسنین سے دو ڈاکو موٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں آفتاب، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں لبنیٰ سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں شاہد سے ڈاکو 4لاکھ 71ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں طلحہ اشفاق کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں ذوالقرنین کی موٹر سائیکل، توقیر اور احسان کے موبائل فونز، مظہر شہباز کی موٹرسائیکل، دہلی گیٹ کے علاقے میں عدیل کی موٹرسائیکل، مخدوم رشید کے علاقے میں رمیض عمر کا سامان، صدر شجاع آباد کے علاقے میںخالد محمود کاتار ،صدر جلالپور کے علاقے میں زینب بی بی کا بکرا، شوکت کی نقدی و سونا، گلگشت کے علاقے میں پٹھانی مائی کا میٹر بجلی، بی زیڈ کے علاقے میں یاسین کی گھڑی، زبیر کی موٹرسائیکل، ڈی ایچ اے کے علاقے میں عثمان کی موٹرسائیکل، صدر کے علاقے میں خضر کی نقدی و موبائل فون اور مظفر آباد کے علاقے میں بہرام کا سامان چوری ہو گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔